قطرینہ حسین کو سرکاری ٹی وی میں نیوز اینڈ کرنٹافیئرز کا سربراہ مقرر کر دیا گیا اس سلسلے میںایم ڈی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ قطرینہ حسین کی چیف نیوز اینڈکرنٹافیئرز کی حیثیت سے تقرری عمل میں لائی گئی ہے اور ان کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 70 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔قطرینہ حسین ایک سینئر عامل صحافی ہیں اور کئی عالمی خبررساں اداروں کا حصہ رہ چکی ہیں۔۔ پاکستان کے معروف سینئر صحافیوں نے سوشل بلاگ پر قطرینہ کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔امید ہے کہ پی ٹی وی میں ایسے جینئن صحافیوں کی موجودگی سے بہتری آئے گی ۔۔۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اب سرکاری ٹی وی میں جینئن صحافیوں کو کام کرنے کے مواقع ملیں گے جس سے نجی چینلز سے مقابلے کی فضا بنے گی ۔۔دوسری طرف پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی کا کمرہ قطرینہ حسین کے لئے خالی کرایاجارہا ہے۔۔ پپو کے مطابق قطرینہ حسین نے ابھی پی ٹی وی جوائن نہیں کیا ہے امکان ہے تیس یا اکتیس جنوری کو جوائننگ دیں گی۔۔لیکن ان کی آمد سے ڈی این شدید پریشانی میں مبتلا ہے اور پی ٹی وی میں ہر ایک سے کہتے پھررہے ہیں کہ یہ یہاں کیوں آگئی اسے تو ٹوئنٹی فور سے نکالاگیا تھا۔۔پپو کے مطابق پی ٹی وی میں ریٹائرمنٹ کی عمر اٹھاون سال ہے جب کہ ڈائریکٹر نیوز انسٹھ برس کے ہیں ان کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے اور ایک بڑے سیاستدان کی پرچی سے انہیں یہ سیٹ دی گئی۔۔
قطرینہ حسین سے ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی خوفزدہ۔۔
Facebook Comments