katas or press club ka muaida

کٹاس اور پریس کلب کا معاہدہ،ممبران کیلئے رعایت کا اعلان۔۔

لاہور پریس کلب اور خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز(کٹاس) کے درمیان فیس میں رعائیت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ممبران اور انکے بچے 50 فیصد رعایت پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔لاہور پریس کلب اور خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز (کٹاس) کے درمیان ممبران اور انکے بچوں کو فیس میں پچاس فیصد ڈسکاونٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو سہولیات مہیا کرنے کا عزم کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں مزید نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میں رعائت کے معاہدات کئے جارہے ہیں اور خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز کے کالج میں ممبران اور انکے بچوں کو فیس میں ساٹھ فیصدرعائیت دی جائے گی جبکہ ایک روزہ شارٹ کورسز بھی مفت کروائے جائیں گے۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے سیکرٹری عبدالمجید ساجد خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز کی جانب سے چیئرمین کٹاس کالج پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد، ممبرز گورننگ باڈی عاطف، ڈاکٹر شجاعت حامد، خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین،پرفیسر ڈاکٹر شاہد سرویا اور ان کے سٹاف،سابق سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد، لائف ممبر ضمیر آفاقی،صائمہ نواز،عدنان لودھی اور دیگرممبران نے شرکت کی۔ خلدونیہ انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجی اینڈ اپلائڈ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر نظام الدین نے اس موقع پر کہاکہ وہ صحافی برادری کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ کی جدوجہد کریں گے تاکہ سب کو ترقی کرنے کے برابرمواقع میسر آئیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں