کشمیر پریس کلب میرپور کی جنرل کونسل کے ممبران کا اجلاس کشمیر پریس کلب میرپور کے ہال میں منعقد ھوا اجلاس میں کلب کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں کشمیر پریس کلب میرپور کی سال 2022 کے لیے متفقہ طور پر عہددارن کا انتخاب کیا گیا جسکے مطابق شجاع جرال صدر کے عہدے پر، عابد چودھری سینئر نائب صدر، نائب صدر امین اہیر ۔جنرل سیکریٹری تاجدار سبحانی ۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاوید اقبال رحمانی ۔مالیات چوہدری منیر ۔سیکریٹری اطلاعات، راجہ عرفان شہزاد منتخب ۔کشمیر پریس کلب کے ممبران نے ہاتھ اٹھا کر منظوری دی، اجلاس سے سابق صدور کشمیر پریس کلب، حافظ محمد مقصود، ارشد محمود بٹ، محمد امین بٹ، محمد ظفیر بابا، سجاد جرال، سابق جنرل سیکریٹری چوہدری پرویز شہزاد، سردار شاہد صادق، خرم عثمان، چوہدری خالد انجم، شہزاد عزیز، ایس اے بخاری، عامر سلیم اعوان، راجہ جاوید افضل، کے علاو دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،
