bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں کی آواز ہر ایک تک پہنچانے کے لئے کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق کے لیے آواز اٹھانےوالوں کو قید کیاجارہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھاہے، گزشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، عوام کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ گلے سڑے نظام سے نجات کے لیے ایک سال ناکافی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی سرکار ظلم وستم ڈھا کر نئی داستان رقم کر رہی ہے، حق کےلیے آواز اٹھانے والوں کو قید کیا جارہا ہے، حریت قیادت کے ساتھ نا انصافیاں ہو رہی ہیں، کشمیریوں کی آوازہر ایک تک پہنچانے کے لئے حکومت کشمیر میڈیا سیل قائم کر رہی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں