سینئر صحافی و اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے ہی چل پائے گی کیونکہ ان کے اتحادیوں پر نیب میں انکوائریاں اور فوجداری مقدمات چل رہے ہیں، اگر انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل شروع کردیا تو حکومت نہیں چل پائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا پی ٹی آئی کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان کے پاس صرف 6 مہینے ہیں ،یہ نہ سوچیں کہ انہیں پورے پانچ سال ملیں گے، اس عرصے میں انہیں اپنا بہتر تشخص قائم کرنا پڑے گا کیونکہ اس عرصے میں انہیں بہت مشکلات ہوں گی ۔
Facebook Comments