public news bhi mali mushkilaat ka shikaar hogya

کارکنوں کے تمام بقایاجات ادا، جون کی تنخواہ بھی جاری۔۔

پبلک نیوز کی نئی انتظامیہ نے پرانے ورکرز کے تمام واجبات ادا کردیئے۔ کراچی بیورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب یہاں کسی پرانے ورکر کے کوئی واجبات باقی نہیں۔ پبلک نیوز کی نئی انتظامیہ نے اپنی  کمنٹمنٹ پوری کرتے ہوئے سابق انتظامیہ کے دور میں ایسے ورکرز جن کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں واجب االادا تھیں ان سب کو ان کے واجبات ادا کردیئے۔ پپو کے مطابق گزشتہ روز پبلک نیوز نے بھی اپنے تمام ورکرز کو جون کی تنخواہ عید سے قبل ایڈوانس میں دے دی۔ دریں اثنا معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی نصرت جاوید نے پبلک نیوز جوائن کرلیا۔ جب کہ ان کے ساتھ خاتون اینکر پرسن ثنا مرزا نے بھی پبلک نیوز جوائن کرلیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں