زاہد ملک بیوروچیف اسلام آباد روزنامہ امن کراچی نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور صدر نیشل پریس کلب اظہر جتوئی سے ملاقات کی اور ان سے امن کراچی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔ زاہد ملک نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ امن اخبار کارکنوں کا اخبار ہے اور روز اول سے ہی اس ادارے کو کارکنان ہی چلارہے ہیں اور یہ ادارہ صحافت کی صنعت میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہے اس اکیڈمی نے کئی بڑے صحافی پیدا کیا اور آج تک امن نے کسی بھی محنت کش صحافی کے بے روزگار نہیں کیا لیکن موجودہ دور میں امن میں ایسے شخص نے اس ادارے سے منسلک کارکنان کو بے روزگار کرنا شروع کر دیا جس کا ادارے سے دود دور کا تعلق نہیں ہے دونوں رہنماؤں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بے روزگار ہونے والے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ امن کو انتبا ہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بے روزگار کارکنان کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور امن کے انتظامی امور غیر قانونی طور پر استعمال کرنے لوگوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا۔