یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کی ماہانہ میٹنگ بزنسمین فرنٹ دفتر لاہور میں ہوئی۔صدر( یوجے ایف پی )رضوان رفیق باجوہ نے میٹنگ کی صدارت کی۔جنرل سیکرٹری رضا محمد نے تنظیمی حوالے سے بریفنگ دی،سینئر نائب صدر( یوجے ایف پی) مناظر علی سمیت دیگر عہدیداروں نے آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کیں۔ میٹنگ میں کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود پر ورکنگ تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیاکہ حسب معمول اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، جہاں بھی کارکن صحافیوں کی کسی بھی حوالے سے امداد ممکن ہوئی اس کے لیے فوری طورپر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔میٹنگ میں وائس چیئرمین احتشام الرحمان،جوائنٹ سیکرٹری عمران علی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقاص اعوان،مظہر حسین،زبیر وارثی، بلاگر اظہر تھراج ،شوکت علی چوہدری،نوید احمد،عائشہ مشتاق، عائشہ صدیقہ ،سماجی رہنما میاں سلیم اختر اور شاعر ذیشان الحسن صفی لاہوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود پر ورکنگ تیز کرنے پر اتفاق
Facebook Comments