rekha meri crush rahi hein

کرینہ کپور کےساتھ فلم آفر ہوئی تھی، دانش تیمور۔۔

معروف  اداکار دانش تیمور کا شمار پاکستان کے بہترین اور خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے حالیہ اننٹرویو  میں انکشاف کیا ہے کہ “انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی  فلم آفر ہوئی تھی”۔حال ہی میں دانش تیمور نجی ٹی وی کے پروگرام “دی ٹاک ٹاک شو”  میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ “انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ہوئی تھی”۔اداکار نے بتایا کہ” انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بےحد پُرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم “ویرے دی ویڈنگ” تھی جس کے لئے وہ بلکل تیار تھے۔یہاں تک کہ  مجھے پروڈکشن کی جانب سے تاریخیں بھی دی گئیں، مجھے اور جاوید شیخ کو ٹیم نے فائنل کیا، فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا  کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے”۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں