karayadaar senior adakaara ke ghar par qaabiz

کرایہ دار سینئر اداکارہ کے گھر پر قابض۔۔

نامورہ اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ مشہور و معروف اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ لاہور کے گھر میں مقیم کرائے دار نے نہ صرف کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ گھر بھی خالی نہیں کررہا ہے۔بابرہ شریف نے درخواست میں کہا کہ گھر کا کرایہ 5 لاکھ ماہانہ ہے، شروع میں تو کرائے دار نے کرایہ ادا کیا تاہم بعد میں پیسے دینے سے انکار کردیا لہذا عدالت کرائے دار کو فوری طور پر گھر کے تمام اخراجات اداکرنے کا حکم دے۔ جج سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں