fahad mustafa sab se bare munafiq hein

کراچی والوں کو ٹیکس نہیں دینا چاہیئے، فہد مصطفیٰ۔۔

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکوں کا جو بُرا حال ہے اس حساب سے کراچی کے عوام کو ٹیکس نہیں دینا چاہیے۔سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کے گیم شو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’آج کل ہماری سڑکوں کی جو حالت ہے، اس حساب سے کہیں پہنچنا بہت مشکل ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے عوام کو ٹیکس دینا ہی نہیں چاہیے۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’اگر وزیراعظم عمران خان میری بات سُن رہے ہیں تو میں اُن سے پوچھنا چاہوں کہ ہم کس بات کا ٹیکس دے رہے ہیں؟ ہم تباہ ہورہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ’ہم برباد ہورہے ہیں، ہر گُزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں، کبھی بجلی کا تو کبھی پیٹرول کا۔اُنہوں نے کہا کہ ’کراچی میں گیس نہیں ہے لیکن ہم پھر بھی گیس کے بل ادا کررہے ہیں۔فہد مصطفیٰ نے سامعین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’کراچی والوں اپنی بربادی پر زور دار تالیاں بجاؤ۔اداکار نے کہا کہ ’آپ ہمارے شہر سے کھاتے جائیں اور ہمیں برباد کرتے رہیں، جب تک سڑکیں صاف نہیں ہوں تب تک ہمارے بھی دل صاف نہیں ہوں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے جو کہا دل سے کہا کیونکہ کراچی کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر دل بہت رویا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں