جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ (ماس کمیونیکیشن) کے استاد کیخلاف ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں طالب علم تہماس علی خان کو جامعہ کراچی سے ایک سال کیلئے خارج کردیا گیا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے رجسٹرار نے انضباطی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ طالب علم پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ تہماس علی نے استاد کے خلاف ویڈیو 11 اپریل 2019ءکو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی تھی جس سے استاد کی بدنامی ہوئی۔ اس صورتحال پر مذکورہ استاد نے 12 ا پریل 2019ءکو جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر انضباطی کارروائی کی درخواست کی تھی۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر طالبعلم کا کوئی تنازع تھا تو اسے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔
Facebook Comments