karachi union of journalists ka salana ijlas aam

کراچی یونین آف جرنلٹس کا سالانہ اجلاس عام، صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 کراچی یونین آف جرنلٹس کاسالانہ اجلاس عام کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ماضی کی یاد تازہ کردی خصوصا سینئر صحافیوں کی شرکت نے اجلاس عام کو چار چاند لگا دئیے،اجلاس میں جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے اراکین کے یوجے کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران بے شمار  مشکلات کاسامنا رہا کے یو جے کو دوبارہ فحال اور منظم کرنے کی بھر پور کوشش کی آمرانہ سوچ اور غیر آئینی اقدام کے باعث یونین کو تنہا کر دیا گیا تھا، صدر کے یوجے طاہر حسن خان اور دیگر سینئرز کے مشورے اس سفر میں شامل حال رہے۔سردار لیاقت کا کہنا تھا کہ 30 اپریل 2023 کو طاہرحسن خان کی قیادت میں موجودہ باڈی تشکیل پائی اور ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران اپنی ذمہ داریاں اپنی بساط کے مطابق انجام دیں۔موجودہ مجلس عاملہ کے انتخاب کے دوسری دن ہی دو مئی 2024 کو آزادی صحافی کے  حوالے سے کراچی پریس کلب میں بہت بڑا پروگرام کیاگیا جس میں انسانی حقوق اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔سکھر کے صحافی جان محمد مہر شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بھرپور احتجاج کیا، 13 اگست 2024 کوشہید کی پہلی برسی کے موقع پرکراچی پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایاگیا۔ گھوٹکی کے شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے لواحقین کو سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے ہاتھوں ایک کروڑ روپے کا چیک دلایا۔۔ کراچی سمیت ملک بھرمیں جہاں جہاں صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہوئی کے یوجے نے آواز اٹھائی، حکومت کے میڈیا مخالف کالے قوانین کے تحت درج مقدمات کی بھی شدید مذمت کی۔دواگست 2024  کو پی ایف یوجے کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر پلاٹینیم جوبلی کی سب سے بڑی اور شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا،سینئر صحافی مظہرعباس کی سربراہی میں کے یوجے نے آزادی صحافت کے عنوان سے کراچی پریس کلب میں شاندار سیمینار کا انعقاد کیا۔عمران جونیئر کی سربراہی میں سوشل میڈیا کمیٹی نے اے آئی فیکٹ چیکنگ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا جس میں اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کے یوجے کے صدر طاہر حسن خان کی خصوصی کاوشوں سے بے روزگار صحافیوں کو حکومت سندھ سے مالی معاونت کرائی گئی، جس سے سینکڑوں صحافیوں کا فائدہ ہوا۔ کے یوجے نے صحافیوں کے علاج کے لئے سندھ حکومت سے مل کر سیسی میں رجسٹرڈ کرانے کا اہتمام کیاگیا بے نظیر مزدور کارڈ بنانے کے لئے معاملات آخری مراحل میں ہیں جس سے صحافی اب ورکر ویلفیئر بورڈ سے سہولتیں حاصل کرسکے گا۔اجلاس میں شرکا نے ہاتھ اٹھا کر سالانہ رپورٹ اور سالانہ مالی رپورٹ کی منظوری دی۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک اراکین کے یوجے اور صحافیوں نے اپنی تجاویز اور مشورے بھی دیئے جب کہ حاضرین نے کے یوجے کی قیادت سے سوالات بھی کئے۔ کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان،اور  جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے جوابات دئیے۔ سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مظہر عباس ، پی ایف یوجے کے نائب صدر خورشید عباسی امتیاز خان فاران ارباب چانڈیو عارف ھاشمی احسان قریشی جبار عبدالناصر عمر غوری میاں طارق جاویداور دیگر نے بھی خطاب کیا ممبر ایف ای سی جاوید چوھدری اور کراچی پریس کلب کے نائب صدر ارشاد کھوکھر بھی موجود تھے ۔جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے اجلاس میں قراردادیں بھی پیش کیں۔۔جس میں بول، سنو، روزنامہ امن، اے پی پی اور دیگر میڈیا ہاؤسز اور سے برطرفیوں ،تنخواہوں میں کٹ اور تنخواہوں میں تاخیر کی شدید مذمت کی گئی۔ایک قرار داد میں سندھ سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ھونے والے صحافیوں اور کالے قوانین کے تحت میڈیا ورکرز کے خلاف درج مقدمات کی شدید مذمت کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں