کراچی سے ایک نیا سٹی چینل چھ اگست سے لانچ ہونے جارہا ہے۔۔ لاہور کے میڈیا گروپ سٹی نیوزنیٹ ورک لاہور، فیصل آباد، کے بعد اب کراچی میں سٹی نیوزچینل لانچ کرنے جارہا ہے جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کردی گئی ہے اور ابتدائی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔۔ سٹی ٹوئنٹی ون کے نام سے اس چینل کے لئے سو کے قریب رپورٹرز کو ہائر کیا گیا ہے جب کہ کیمرہ مینوں کی بڑی تعداد بھی رکھی گئی ہے جن کی ٹریننگ کے لئے لاہور سے لوگ آئے ہیں، حیرت انگیز طور پر ٹریننگ دینے والے کراچی کو لاہور ہی سمجھ رہے ہیں اور جو تجربے وہ خود لاہور میں کرچکے ہیں وہی کراچی میں اپلائی کرنے کے لئے اپنے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو کہہ رہے ہیں۔۔ کراچی کے حوالے سے جہاں نئے چینل کی آمد ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے وہی خدشہ ہے کہ اس چینل میں بہت جلد برطرفیوں کی جھاڑو بھی پھرے گی کیوں کہ جس بڑی تعداد میں اور جس انداز میں رپورٹرز کو بھرتی کیاگیا ہے اس میں گدھے اور گھوڑے سب ایک برابر ہوگئے ہیں۔۔
