کراچی میں شاہ فیصل کالونی کا معروف بھتہ خور جعلی صحافی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نام استعمال کرنے والا جعلساز واصف الفلاح پولیس کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم پہلے بھی دوبار جیل جاچکا ہے اور زنا جیسے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح تھانے کی حدود میں بھتہ خور جعلی صحافی پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔ اطلاعات کے مطابق بھتہ خور جعلی صحافی خود کو کبھی صحافی اور کبھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا افسر بن کر علاقے میں بھتہ وصولی کرتا تھا۔۔ ملزم واصف نے علاقے میں ایک زیرتعمیر گھر والوں سے پچاس ہزار روپے بھتہ مانگا اور کہا کہ اگر پیسے نہیں ملے تو کل گھر تڑوا دوں گا۔۔ گھر کے مالک نے یہ معاملہ دیکھ کر علاقہ پولیس سے رجوع کیا اور پھر پولیس کی مدد سے ملزم کو بیس ہزار روپے دیتے ہوئے وڈیو بناکر اسے رنگے ہاتھوں گرفتارکیاگیا، ملزم کی نشاندہی پر اس کا ایک ساتھی بھی گرفتارکرلیاگیا ہے۔ عدالت نے ملزم واصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔۔