ایک نیوز نے کراچی سے ’’درآمد‘‘ شدہ ڈائریکٹر نیوز کو فارغ کردیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے بلائے گئے ڈائریکٹر نیوز کو لاہور کے نیوز چینل نے فارغ کردیا اور ان کی جگہ معاملات دیکھنے کے لئے ایک ایگزیکٹو پرڈیوسر کو ذمہ داری دے دی گئی ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک نیوز میں بیس اکتوبر کے بعد ستمبر کی تنخواہ دی گئی ہے۔۔ اور اس طرح پچھلی تمام سیلریز اب کلیئر ہوچکی ہیں۔۔ ایک نیوزکے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ۔۔ایک نیوز نے تمام سیلیریز کلئیر کر دیں ایک ماہ میں دو دو ماہ کی سیلیریز دیں ،اس کی مثبت خبر بھی لگا دیں، انکریمنٹ بھی لگے لوگوں کے ۔ ایک ایک دن میں دو دو ماہ کی سیلیریز دی گئیں۔۔جب پپو سے اس حوالے سے دریافت کیا گیا کہ ایک نیوزکے ذمہ دار تو یہ دعویٰ کررہے ہیں جس پر پپو نے بتایا کہ ۔۔بیس اکتوبر کے بعد ستمبر کی سیلری دی گئی ہے ۔ کھلے عام کسی کا انکریمنٹ نہیں لگا حالانکہ جب پی این این کو ایک نیوز میں بدلا گیا تھا تو جنوری میں پریذیڈنٹ فہد حسین اور ہیڈ آف نیوز صداقت شاہ نے اسٹاف کو تنخواہوں میں اضافے کی نوید سنائی تھی جو گیارہ ماہ بعد بھی پوری نہیں ہوئی ۔ اس دوران ہیڈ آف نیوز سمیت متعدد ملازمین اگست ، ستمبر میں نکال دیئے گئے۔۔پپونے مزید انکشاف کیا ہے کہ نیوزروم کے ایک صحافی کو تاحال کسی قسم کے واجبات نہیں ملے۔۔جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ چینل انتظامیہ نے جب سب کو واجبات ادا کردیئے تو اس بیچارے کو لفٹ کیوں نہیں کرائی گئی؟؟