کراچی رپورٹرز فورم (KRF)کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آگیا۔ جس میں سینیئر صحافی معین اﷲ شاہ کو کراچی رپورٹرز فورم کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ دیگر عہدیداران میں محمد انفاس کھوکھر نائب صدر، سینیئر صحافی رفیق بلوچ سیکریٹری، قاضی ناصر الدین جوائنٹ سیکریٹری، وسیم اختر صدیقی خازن منتخب ہوئے۔ گورننگ باڈی کے ارکان میں شائستہ زیدی، عادیہ ناز، سید احمد علی، شکیل احمد شیخ، شبیر شفقت، کامران شیخ اور ثاقب صدیقی کا انتخاب عمل میں آیا۔ کراچی رپورٹرز فورم (KRF)میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے مختلف بیٹس کے رپورٹرز جن میں پولیٹیکل رپورٹر، کرائم رپورٹر، اسپورٹس رپورٹر، ایجوکیشن رپورٹر، ہیلتھ رپورٹر، بلدیاتی رپورٹر، کامرس رپورٹر، شوبز رپورٹر، کورٹ رپورٹر اور دیگر شامل ہیں۔کے آر ایف کے عہدیداران کے انتخابی عمل کے بعد کراچی رپورٹرز فورم کا اجلاس ہوا جس میں رپورٹرز فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل اور دیگر امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اور لائحہ عمل طے کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں تمام عہدیداران و ارکان گورننگ باڈی نے مسائل کے حل کے بارے میں اپنی اپنی تجاویز پیش کرینگے تاکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔۔
کراچی رپورٹرز فورم کا قیام عمل میں آگیا۔۔
Facebook Comments