کراچی رپورٹرز فورم کی مجلس عاملہ میں اضافہ اور فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے صدر کے آر ایف معین اللہ شاہ کی صدارت میں فورم کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 5اپریل کو منعقدہ اجلاس میں افطار پارٹی اور نئے ساتھیوں کو ذمہ داریوں کے حوالے سے کیے گئے اعلان کو حتمی شکل بھی دی گئی۔ خصوصی اجلاس میں سینیئر نائب صدر چوہدری صدیق، جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل ذکی، سیکریٹری فنانس ثروت جبیں اور سیکریٹری رابطہ خالد خان نے شرکت کی۔ جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کرم علی شاہ اور سیکریٹری اطلاعات شاہ رخ شاہ دفتری اسائمنٹ کے سبب شرکت نہ کر سکے تاہم اطلاع دی۔ خصوصی اجلاس میں کراچی رپورٹرز فورم کی مجلس عاملہ میں اضافہ کرتے ہوئے سینئر صحافی الطاف احمد خان مجاہد کو نائب صدر، شکیل ذکی کو سیکریٹری اطلاعات اور خالد خان کو سیکریٹری رابطہ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری کا عہدہ ختم کر دیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مجلس عاملہ کے ارکان میں راشد علی پنہور، شاہ رخ شاہ، منیر نارائی، شیخ محمد رمضان، جاوید اقبال کو بھی شامل کیا گیا۔ تاہم شاہ رخ شاہ، عبد اللہ اور ذوالفقار ببر رکن مجلس عاملہ کے ساتھ ساتھ گروپ ایڈمن کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔ اجلاس میں کے آر ایف کے سینئر ساتھی عبد الصمد تاجی کو ادبی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں افطار پارٹی کا انعقاد 20رمضان المبارک کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور مجلس عاملہ کے سینئر ارکان کو سرپرائز دینے پر بھی غور کیا گیا جس کا آئندہفتے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے تمام عہدہداران و ارکان مجلس عاملہ کو مبارک باد بھی پیش کی گئی۔
