کراچی پریس کلب کی تاریخی عمارت کی تزئین نو مکمل ہونے کے بعد افتتاح کردیا گیا، چار سال قبل عمارت کی تزئین کا عمل شروع کیا گیا تھا جسے مکمل کرنے کے بعد عمارت پریس کلب کے حوالے کی گئی۔ اس سلسلے میں یک تقریب پریس کلب میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کراچی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ عمارت کو اصل شکل میں لانے کے لیے تقریباً پانچ سال لگےاورایک کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے، سندھ حکومت نے تاریخی عمارتیں محفوظ بنانے کےلئے ایک ارب روپے فنڈ دیئے ہیں ہم رانی کوٹ سمیت سندھ بھر میں تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنا رہے ہیں ، تقریب میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
Facebook Comments