کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے پھرمیدان مار لیا۔۔صدر کی نشست پر مقابلہ برابر ہوگیا‘ نتیجہ منجمد‘الیکشن کمیٹی نے6جنوری تک حل نکالنے کاموقع دیدیا جب کہ دی یونائیٹڈ گروپ کا کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا، صدر کی نشست پر دی ڈیموکریٹس کے امیدوار امتیاز خان فاران اوردی یونائیٹڈ پینل کے احمد خان ملک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا دونوں امیدواروں نے 579ووٹ لیے اس طرح مقابلہ ٹائی ہوگیا، الیکشن کمیٹی کے مطابق دونوں گروپ کو ایک ہفتے میں کوئی نتیجہ نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے اگر دونوں گروپ کسی فیصلے پر راضی نہ ہوتے تو کراچی پریس کلب کے صدر کی نشست پر دوبارہ پولنگ کرائی جاسکتی ہے،اس سے قبل صدر کی نشست پر امتیاز خان فاران 3ووٹوں کی برتری سے انتخاب جیت گئے تھے تاہم دوبارہ اور پھر تیسری بار گنتی میں دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر نکلے واضح رہے کہ پریس کلب کے انتخابات میں کل1476میں سے1182 ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں دونوں نامزد امیدوارو ں نے 579,579ووٹ لیے جبکہ 18ووٹ مسترد ہوئے ۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے مسلسل دسویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔سالانہ انتخابات برائے سال2020 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے صد ر کے علا وہ تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے 11نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کی ۔سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 28دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، جس میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“، ”دی یونائیٹڈ پینل“ اور دیگر امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخا بات میں حصہ لیا ہے،
چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے نائب صدر کے امیدوار سعید سربازی 822ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ دی یونائیٹڈ پینل کے سالک مجیدنے 338ووٹ حاصل کئے۔۔خزانچی کے عہدے پر (دی ڈیمو کریٹس) کے راجہ کامران نے 786ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل ایم نعیم کھوکھردی یونائیٹڈ پینل کے 374ووٹ حا صل کر سکے،۔۔سیکرٹر ی کی نشست کیلئے (دی ڈیمو کریٹس) کے ارمان صابر 846ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ فیضان لاکھانی دی یونائیٹڈ پینل نے 312ووٹ حا صل کئے۔۔جوائنٹ سیکر ٹری کے عہدے پر (دی ڈیموکریٹس) کے محمد ثاقب صغیر 790ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دی یونائیٹڈ پینل کے لیاقت علی رانا 364ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔۔اسی طرح(دی ڈیمو کریٹس پینل) نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر بھی کلین سوئپ کیا ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کے گورننگ باڈی کے امیدواروں میں عبد الجبار ناصر نے 800 ووٹ، عبدالوحید راجپرنے 763 ووٹ، زین علی نے 705 ووٹ، عتیق الرحمان نے 694 ووٹ، بینا قیوم نے 676 ووٹ، سعید لاشاری نے 662 ووٹ اور لیاقت مغل نے 579 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے،
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا، کراچی پریس کلب کے ارکان کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی، الیکشن کیلئے 1476ممبران ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 1182ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک یہاں ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔