karachi press club par siyah parcham lehradia

کراچی پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرادیاگیا۔۔

کوئٹہ پریس کلب کی بندش اور پیکا قانون ترامیم کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا اور یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے۔کلب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کو پریس کلب کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔کلب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آئین آزادی اظہار کی ضمانت دیتا ہے، کوئٹہ پریس کلب کا تقدس پامال کیا گیا۔اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، یہ آزادی صحافت اور آرٹیکل 19پر حملہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں