کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا خصوصی اجلاس صدر سید راشد عزیز کی صدارت میں کراچی پریس کلب کے مشتاق میمن ہال میں منعقد ہوا ، سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین عبدالوحید راجپر ،خلیل احمد ناصر ، سید نبیل اختر اور فاروق سمیع نے خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری نے دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔کے یو جے مجلس عاملہ کے اراکین نے پریس کلب کے سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔ پریس کلب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق سیکریٹری پریس کلب نے صدر مجلس کو بریفنگ دی ، کے یو جے کی مجلس عاملہ نے کلب میں جاری ترقیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں پریس کلب کے خلاف ہونے والے تمام پروپیگنڈے کی مذمت کی گئی اور مجلس عاملہ میں شامل کے یو جے اراکین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کے یو جے کے سیکریٹری اطلاعات حماد حسین ، نائب صدر وکیل الرحمن ،جوائنٹ سیکریٹریز سید نبیل اختر ، عادل ظفر خان،محسن احمد ،عاطف خان ، عاصم بھٹی اور عبدالقادر منگریو نے شرکت کی۔
کراچی پریس کلب پر مکمل اظہار اعتماد۔۔
Facebook Comments