کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کے اعزاز میں تقریبِ ستائش کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، صدرکےیوجے دستور راشد عزیز، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی، سابق سیکریٹری عامر لطیف، سینئر ممبرز سعید مسعود عثمانی، عابد علی سید، وسعت اللہ خان، طاہر نجمی، اشرف خان،سہیل تنویر، ڈاکٹر زیاد شیخ اور مسز ڈاکٹر توصیف احمد خان نے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر صدرکراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری کراچی پریس کلب محمد رضوان بھٹی اور رکن مجلسِ عاملہ عزیز سنگھور نے ڈاکٹر توصیف احمد خان کو سندھ کی روایتی اجرک، ٹوپی، شیلڈ پیش کی اور تاحیات ممبر شپ سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اپنے اظہارِ خیال میں مہمانِ اعزاز جناب ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments