کراچی پریس کلب کے معزز اراکین قاضی اعجاز، افتخار جمیل جعفری کے انتقال، والدہ احتشام مفتی اور والدہ انوار مرزا کی وفات پر پریس کلب میں تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔تعزیتی اجتماع کراچی پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں ہوا۔ جس میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری رضوان بھٹی، کے یوجے کے صدر اعجاز احمد، رہنما حسن عباس، آباد کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی،آباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا،سابق چئیرمین آباد حنیف میمن ،ریجنل چیئرمین آباد ندیم جیوا، کراچی چیمبر کے سابق نائب صدر زاہد قمر،آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر،تاجر رہنماء جمال سیٹھی سمیت پریس کلب ۔پی ایف یوجے ۔کے یو جے کے رہنمائوں ۔سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی کے والد سمیت تمام مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔
کراچی پریس کلب میں مرحومین کیلئے تعزیتی اجتماع۔۔
Facebook Comments