کراچی پریس کلب میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئیے ویکسین کی سہولت کا دوبارہ آغازکیا جا رہا ہے۔ کراچی پریس کلب میں پیر سے ویکسینیشن کیمپ کام شروع کرے گا ۔ اوقات 10 سے 2 بجے تک ہوں گے، واک ان ویکسین ہو گی مگر احباب 1166 پر میسج کر کے آئیں ۔ میڈیا کے تمام دوست اور ان کے اہل خانہ اس سہولت سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ہفتے کو وزیر اعلی سندھ کے مشیر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا۔

Facebook Comments