کراچی پریس کلب میں جمعرات کے روز دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مشترکہ طور پر اہتمام کراچی پریس کلب، کے یو جے اور ہندو کمیونٹی نے کیا۔ سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندگان دیوالی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی، اور شخصیات نے ہندو کمیونٹی کو مبارکباد دی اور اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہتاب اکبر راشدی، عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل، سابق سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ، سابق ایم پی اے شیخ اسماعیل عظیم، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما علی پال، ڈاکٹر لاجپال، ڈاکٹر جبار خٹک ، صدر کے یو جے طاہر حسن خان اور گورننگ باڈی کے رکن شمس کیریو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Facebook Comments