کراچی پریس کلب کی ڈیموکریٹس باڈی نے کلب ممبرز کے نام پر سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی 5 کروڑ روپے کی گرانٹ میں سے لاکھوں روپے افطار ڈنر کے نام پر کلب اشرافیہ پر خرچ کر دیئے اور کلب اشرافیہ کلچر متعارف کروا دیا جو کہ اس ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں راشن کے منتظر کلب کے کم تنخواہ دار سفید پوش غریب ممبرز کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں ہے۔ دی جرنلسٹس کراچی اور پائینیرز آف جرنلسٹس پینل ( پی جے پی ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کراچی پریس کلب کی ڈیموکریٹس باڈی کی جانب سے جمعرات کو صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن کے اعزاز میں بیچ لگژری ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے کلب اشرافیہ ڈائریکٹر نیوز بیورو چیف ڈائریکٹر کمیونیکیشن نیوز ہیڈ اور ایڈیٹر وغیرہ کو مدعو کیا گیا اور ان پر لاکھوں روپے خرچ کر دیئے گئے جبکہ دوسری جانب کلب کے کم تنخواہ دار سفید پوش غریب ممبرز اور ان کے اہل خانہ راشن کے منتظر ہی رہ گئے۔دی جرنلسٹس کراچی پائینیرز آف جرنلسٹس پینل اور کلب ممبرز نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے کلب کی گرانٹ دگنا کر کے 10 کروڑ روپے کرنے کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ ان کی گرانٹ کا صحیح استعمال ہو اور کلب کے کم تنخواہ دار سفید پوش ممبرز اور ان کے اہل خانہ جو کہ ترجیحاً اس کے حقدار ہیں اس سے مستفید ہو رہے ہیں یا نہیں۔دی جرنلسٹس کراچی پائینیرز آف جرنلسٹس پینل اور کلب ممبرز نے اپنے بیان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے کلب اشرافیہ کلچر متعارف کروانے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی گرانٹ کی ایک ایک پائی پر ترجیحاً کم تنخواہ دار سفید پوش غریب ممبرز اور ان کے اہل خانہ کا حق ہے جسے یوں کلب اشرافیہ پر لٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دی جرنلسٹس کراچی اور پایئنیرز اف جرنلسٹس پینل نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ کلب ممبرز کی فلاح وبہبود کے لئیے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور بالخصوص کم تنخواہ دار سفید پوش ممبرز کے حق کا تحفظ کریں گے۔
کراچی پریس کلب میں اشرافیہ کلچر متعارف۔
Facebook Comments