پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکارانہ خون دینے کا عالمی دن آج(منگل)14جون کو منایا جائے گا، اس موقع پر مناسبت سے کراچی پریس کلب نے محمدی فائونڈیشن کے اشتراک سے کلب میں منگل کو رضاکارانہ خون کے عطیات دینے کے حوالے سے کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سکرٹری محمدرضوان بھٹی نے پہلی بار کلب کے اراکین اور انکے اہل خانہ کو محفوظ خون کی فراہمی کیلئے محمدی فائونڈیشن سے معاہدہ کیا ہے اور محمدی بلڈ بنک میں اراکین کلب پہلی بار محفوظ خون کی فراہمی کیلئے اکائونٹ بھی قائم کیا ہے جس کے تحت ہر ممبر کو ضرورت پڑنے پر محفوظ خون کی فراہمی آسانی سے کی جاسکے گی۔ اس حوالے سے گذشتہ ماہ کراچی پریس کلب کے صدر اور سکرٹری نے محمدی بلڈ بنک انتظامیہ سے معاہدہ بھی کیا تھا۔اس موقع پر جوممبرز رضاکارانہ خون کا عطیہ دیں گے انہیں محمدی فائونڈیشن اور پریس کلب کی جانب سے خون کا عطیہ دینے پر حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفیکٹ بھی دیئے جائیں گے
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)