Idrees Bakhriyar

کراچی پریس کلب میں ادریس بختیاز کا تعزیتی اجلاس۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ہفتہ کو سینئر صحافی ادریس بختیار کا تعزیتی اجلاس منعقدہ ہو ا۔ جس میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور شرکاء نے سینئر صحافی ادریس بختیار کی صحافتی خدمات کوسر اہا اور انہیں خراج عقید ت پیش کیا،تعزیتی ریفرنس میں کراچی پریس کلب کے صدرامتیاز خان فاران، سیکر یٹری ارمان صابرکراچی یو نین ٓف جر نلسٹس دستور کے سیکر یٹری محمد عارف خان، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ فنکشنل کی رہنماء نصرت سحر عباسی،جماعت اسلامی کے زاہد عسکری، جمعیت علما ء اسلام کے قاری عثمان،مسلم لیگ (ن)کے دوست محمد فیضی، سینئر صحافی مظہر عباس، اظہر عباس، وسعت اللہ خان،عا فیہ سلام، ادریس بختیار کے بھائی ابرار بختیار،سا بق کمشنر کراچی شفیق الر حمن پراچہ،نصیر ہاشمی،مقصود یو سفی،مظفر اعجاز،ضرار خان،قیصر محمود، حیدر آباد سے ہوئے آئے سینئر صحا فی مختیار عاقل، علی حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پیپلز پارٹی سندھ کے صدرر نثار احمد کھوڑو نے کہاکہ ایم آرڈی کی تحریک میں کراچی پریس کلب نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ سینئر صحافی ادریس بخیتار نے ہمیشہ حق اور ساتھ کی آواز بلند کی،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ادریس بختیارکانام پروفیشنل صحافی کے نام کے طورپرجانا جاے گا۔ادریس بختیار صحافت کے پروفیسرغفور تھے۔ادیس بختیارصحافت کا اعتبار تھے۔انہوں نے کہاکہ میں ادریس بختیارصاحب کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے،مجھے بھی جبری بے دخل کیاگیا ہے۔ماضی میں صحافیوں کوجبری برطرف کیاجانا بہت مشکل کام تھا۔سندھ کی سیاست میں جوخلاء ہے وہ میں فل کرنے کوکسی بھی وقت تیارہوں۔مزیدبے دخلیوں کوروکنا ہے تو ہمیں بند باندھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب سیاست کے ادریس بختیارکوڈھونڈنا ہے،نصرت سحر عباسی نے کہاکہ ادریس بختیار کی صحافت میں بہت خدمات ہیں، انہوں نے صحافیوں کو متحد رکھا تھا، سینئر صحافی مظہر عباس نے کہاکہ ادریس بخیتار صحافت کا اعتماد تھے او ر انہوں نے کبھی مشکل میں ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔دیگر مقررین نے بھی ان کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں