karachi press club ki no muntakhib kabeena ne charge sambhal lia

کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ نے چارج سنبھال لیا

کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ نے چارج سنبھال لیا ہے۔جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روزصدر فاضل جمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔ اجلاس میں کلب ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سال 2022 میں ریکارڈ اور تاریخی ترقیاتی کام کروانے پر کراچی پریس کے صدر فاضل جمیلی اور محمد رضوان بھٹی سمیت پوری مجلس عاملہ کوخراج تحسین پیش کیا۔کارکردگی رپورٹ کے بعد چیئر مین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد نے نتائج کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے نئے صدر سعید سربازی،نائب صدرمشتاق سہیل،سیکرٹری شعیب احمد،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان،خازن احتشام سعید قریشی،گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو،فاروق سمیع،رفیق بشیر،کلثوم جہاں،رمیزوہرہ،ذوالفقار راجپراورذوالفقاروہوچو کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ کلب کے ممبران کی جانب سے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریںگے ۔انہوں نے کہا کہ  بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے ہماری ذمہ داریوں پر مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم کراچی پریس کلب کو ایک گھر کی طرح لے کر چلیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاضل جمیل اورمحمد رضوان بھٹی نے کہا کہ ہم نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی اور کراچی پریس کلب کے ممبران کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں جس کے ممبران بھی معترف ہیں ۔انہوں نے نئے آنے والے عہدیداروں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر محمد رضوان بھٹی نے سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جیسے پریس کلب کے ممبران کی ایک بھاری تعداد نے منظور کرلیا۔دریں اثنا کراچی پریس کلب کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پر دی ڈیموکریٹس پینل کے کامیاب عہدیداروں کو مختلف شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔صدر ڈاکٹرعارف علوی،چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری،سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری،وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام،وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ، وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدر حاجی نوازرضا،سیکرٹری اے ایچ خانزادہ،پیپ کے عہدیداروں سمیت مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے نومنتخب صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد سمیت دیگر عہدیداروں کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں