کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پروفیسرشاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس میں بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممبر گورننگ باڈی کلثوم جہاں، بشریٰ خالد، شفق نظام ، حنا، سعدیہ عبید، حرا اقتدار، فروا حسن اور فوزیہ چاند نواب نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نظامت کے فرائض ناردہ مشتاق نے انجام دیئے ۔ اس موقع پر سنیئر صحافی حمیرا اطہر ، شازیہ حسن، مونا صدیقی، افشاں عثمان ودیگر نے شرکت کی۔
Facebook Comments