کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2025کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹرتوصیف احمد خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی کے شیڈول کے مطابق صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم 17 دسمبر 2024بروز منگل،شام 4 تا7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔ انیس دسمبر بروز جمعرات 4تا5 بجے کاغذات نامزدگی کے لیے جمع ہونے والے فارم کا جائزہ لیا جائے گا،فارم کی جانچ پڑتال 20 دسمبر بروز جمعہ شام 5بجے تک ہوگی۔ابتدائی فہرست 21دسمبر بروز ہفتہ شام 5بجے کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی جبکہ اعتراضات پر سماعت بھی 21دسمبر بروز ہفتہ شام 4تا5بجے تک ہوگی۔حتمی فہرست22دسمبر بروز اتوارشام5نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔انتخابی عمل سے امیدواروں کی دستبر داری23 دسمبر بروز پیر شام4تا7 بجے اور حتمی فہرست کا اجراء24 دسمبر بروز منگل شام 7بجے کی جائے گی۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات2025 کے لیے پولنگ28 دسمبر2023 بروزہفتہ صبح9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔بعدازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹرتوصیف احمد خان نتائج کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2025کے لیے الیکشن کمیٹی کا چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کو بنایا گیاہے جبکہ وائس چیئرمین محمد حسن امام صدیقی ہوں گے اسی طرح الیکشن کمیٹی کے ممبران میں کفیل احمد،ڈاکٹر سیف اللہ خٹک اور ستار جاوید شامل ہیں۔