پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نائب صدر عبدالرشید میمن، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف،خازن احتشام سعید قریشی، گورننگ باڈی کے ارکان نواب قریشی، شمس کیریو، نورمحمد کلہوڑو، رانا جاوید، شعیب احمد، سئنیر صحافی اکبر جعفری ، سید موسی رضااور خالد پنہور سمیت پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی سردار عبدالرحیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کراچی پریس کلب تاریخی بلڈنگ ہے پریس کلب کا یہ حسن اور روایات رہے ہیں کہ جمہوری انداز میں سالانہ انتخابات ہوتے ہیں سندھ کے غریب بے پہنچ عوام کی آواز بن کر ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار رہا ہے کلب میں اراکین اور فیملی کے کھانے پینے سے لیکر ورزش کمپیوٹر سیشن فوٹوگرافرز کیمرامینوں اور رپورٹرز کو اداروں میں نیوز پہنچانے کی ھر سہولیات فراہم کرنا ایک اہمیت کے حامل ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح کلب کے نو منتخب عہدیداران بھی غریبوں کی آواز بن کر مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے