karachi press club ke ohdedaaron ke aezaz mein istaqbalia

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ۔۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز (پی اے پی پی) نے جمعرات کو  کراچی پریس کلب میں کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پریس کلب کے صدرفا ضل جمیلی، سیکرٹری رضوان بھٹی اور پریس کلب کی باڈی کے دیگر عہدیداران کو PAPP کے صدر سید عباس مہدی، سیکرٹری محمد جمیل اور دیگر عہدیداروں نے اجرک اور سندھی ٹوپی کے روایتی تحائف پیش کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاضل جمیلی نے  بتایا کہ پریس کلب کی موجودہ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ کلب کے توسیعی منصوبے کے کام کے دوران PAPP کے لیے بھی کلب کے احاطے میں ایک دفتر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے  پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز  کی جانب سیممبران کے لیے فلاحی کاموں کو سراہا۔انہوں نے فوٹوگرافروں کو مشورہ دیا کہ وہ میڈیا انڈسٹری میں بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق خود کو بہتر بنائیں۔ سیکرٹری پریس کلب رضوان بھٹی نے کہا کہ  پریس کلب کی موجودہ باڈی نے کلب کے احاطے میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے دفتر کے قیام کے حوالے سے دے گئی درخواست کی توثیق کی ہے۔   انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز  کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ فوٹوگرافروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مذید بہتری  پر توجہ دیں۔صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز  سید عباس مہدی اور سیکرٹری محمد جمیل نے پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے دفتر کے حوالے سیپاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کی درخواست منظور کرنے پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اسے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے ساتھ ایک تاریخی تعاون قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسوسی ایشن کے ساتھ حکومت سندھ کے تعاون کے لیے بھی بے حد مشکور ہیں، خاص طور پر سالانہ گرانٹ کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے پر شکر گزار ہیں، جس سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کو اپنے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے کراچی پریس کلب کی موجودہ باڈی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں