karachi press club ke ohdedaaro ke aezaz mein iftar dinner ka ahtemam

 کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پاکستان میں پیکا ایکٹ سمیت،آزادی اظہار راے کے خلاف بننے والے تمام کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں یہ بات اے سی ایم گروپ کے چیئرمین فرحان پردیسی نے کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر کہی۔ ڈائریکٹر اے سی ایم گروپ عرفان میمن نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل،خزانچی عمران ایوب، اور عبدالحفیظ بلوچ سمیت سینئیر صحافی مظہر عباس،واثق نعیم، ثنا ہارون،کشمیر سپریم لیگ کے مسعود خان،مبشر امام اور دیگر معزز مہمان اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان میمن نے کہا کہ اے سی ایم گروپ صحافیوں کی رہائشی کالونی کی ترقی اور پریس کلب کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کی اپ گریڈیشن کے لئے بھرپور تعاون کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں