karachi press club ke election KUJ ki committee ka aelan

کراچی پریس کلب کے الیکشن ، کے یوجے کی کمیٹی کا اعلان

کراچی پریس کلب کے الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کے لئے کراچی یونین آف جرنلٹس نے پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔۔ یہ کمیٹی۔ ڈیموکریٹ پینل کے دوسرے اتحادی گروپ کے ساتھ الحاق کرکے الیکشن لڑنے کے لئے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرے گی، اس سلسلے میں کراچی یونین آف جرنلٹس کا ایک توسیعی اجلاس کراچی پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں منعقد کیاگیا۔ جس میں کراچی یونین آف جرنلٹس اور کراچی پریس کلب کےارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئرز اور جونیئرز صحافیوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے سینئر صحافی اور پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل مظہر عباس، ارباب چانڈیو، عبدالجبار ناصر، جاوید مہر، احسان قریشی، رفیق بشیر، رفیق شیخ، اطہر حسین، اکبر علی، امتیاز خان فاران، جاوید چوھدری، ہارون خالد، نیازکھوکھر، وارث رضا، سید نعمت اللہ شاہ بخاری،  الطاف مجاہد، بلقیس جہاں، ذوالفقار راجپر، لیاقت مغل، قاضی سمیع، پی ایف یوجے کے نائب صدر خورشید عباسی، خزانچی لالہ اسد پٹھان، کراچی یونین آف جرنلٹس کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت، صدر کے یوجے طاہر حسن خان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور اطمینان کا اظہار کیا کہ ایک عرصہ کے بعد کراچی یونین آف جرنلسٹس کے توسیعی اجلاس میں ممبران کے یو جے اور پریس کلب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تمام پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ اجلاس میں شریک شرکا نے پانچ رکنی کمیٹی کو مکمل فیصلے کا مینڈیٹ دیا۔ پانچ رکنی کمیٹی میں صدر کے یوجے طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری کے یوجے سردار لیاقت، سینئر صحافی رفیق شیخ، سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اور ہارون خالد شامل ہیں ، اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی میں شریک کوئی بھی ممبر کراچی پریس کلب کے الیکشن میں امیدوار نہیں ہو گا۔اجلاس میں کے یوجے کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں