national press club media houses par hamlo ke zimmedaraan ko giraftar kia jae kuj

کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد قابلِ مذمت ہے،کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران بعض پیشہ ور صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور تشدد کی مذمّت کی ایک بیان میں صدرِ طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ نے کہا کہ صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے روکنے کا اقدام آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتے ھیں دفعہ144 کے نفاذ پر ھونے والے احتجاج سے صحافیوں کا کوئی تعلق نہیں ان کا کام صرف کوریج کرنا ھے جس میں مداخلت یا تشدد کا عمل باعث مذمت ھے بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ پریس کلب آزادی اظہارِ رائے کا مرکز ھے اس حوالے سے سیکریٹری پریس کلب کی جانب سے جاری پریس ریلیز  میں آج پیش آنے والے واقعے پر مکمل وضاحت کی گئی ھے  کراچی یونین آف جرنلسٹس پیشہ ور صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے مجلسِ عاملہ نے وزیراعلی ائی جی سندھ اور آئی جی کراچی سےپرزور مطالبہ کیا ھے کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں