karachi press club ka azadi convention

کراچی پریس کلب کا سندھ حکومت سے اظہار تشکر۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اوردیگر عہدیداروں نے حکومت سندھ کی جانب سے کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ میں اضافے اور ہاکس بے صحافی سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کے لیے رقم مختص کرنے پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے عملی اقدامات قابل قدر ہیں ۔ یہاں جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت سندھ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں کلب کی سالانہ گرانٹ اڑھائی کروڑ سے بڑھاکر 5کروڑ روپے اور ہاکس بے صحافی سوسائٹی کے ترقیاتی کے لیے 20کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو لائق تحسین اقدام ہے ۔میڈیاکے موجودہ بحران میں صوبائی حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے صحافیوں کا حکومت پراعتماد بحال ہواہے اورہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی سندھ صحافیوں کی عزت و وقار میں اضافے کے لئے اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔یہ ادارہ جمہوری قوتوں کے لیے ایک سائبان کی حیثیت رکھتا ہے ۔کراچی پریس کلب نے نا صرف صحافیوں بلکہ زندگی کے تمام مظلوم طبقوں کے لیے آواز بلند کی ہے ۔فاضل جمیلی اور محمدرضوان بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کراچی پریس کلب جیسے اداروں کے ساتھ تعاون سے یہ ادارے پروان چڑھیںگے ۔ کراچی پریس کلب کی جمہوری روایات پورے ملک کے سیاستدانوں اور اداروں کے لئے بہترین نمونہ ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں