karachi press club election democration panel ka aelan

کراچی پریس کلب کا ممبران سے اظہارتعزیت۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،نائب صدر مشتاق سہیل ،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے سینئر ممبر پریس کلب علمدارحیدر ، ممبر پریس کلب فرقان یوسفی کی والدہ ،ممبر پریس کلب ارشد بیگ کے بڑے بھائی محمد رفیق بیگ اورڈائریکٹر جنرل حکومت سندھ سلیم خان صاحب کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم علمدار حیدر کے اہل خانہ،فرقان یوسفی ، ارشد بیگ اورسلیم خان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ دریں اثنا کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور 92 نیوز کے رپورٹر محمد ارشد بیگ کے بڑے بھائی محمد رفیق بیگ کو حسن پروانہ کالونی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس سے قبل ان کی نماز جناز آغا شاہ سید مسجد ملتان میں پڑھائی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب، عمائدین شہر اور اہل محلہ نے شرکت کی۔ محمد ارشد بیگ کے بڑے بھائی محمد رفیق بیگ مختصر علالت کے ہفتہ کی علی الصباح ملتان میں وفات پا گئے تھے۔ ان کی عمر 75 برس تھی اور انہوں نے پس ماندگان میں تین بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں