تحریر:آغاخالد
کراچی پریس کلب کی پروقار تقریب “فیملی گالا” 30 نومبر 2024 بھی ہمیشہ کی طرح شاندار رہی لذیذ کھانوں، مزاحیہ اور موسیقی کے ساتھ ممبران کے بچوں کی دن بھر جاری رہنے والی تقاریب نے چار چاند لگادیے اور بچے بڑے بوڑھے سب خوش دکھائی دیے کے پی سی کا یہ سالانہ فنکشن ترقی پسندوں کے دور میں ہر سال 14 اگست کو منعقد کیاجاتا تھا پھر مذہبی نظریاتی قیادت آگئی جو اسے بدل کر نومبر میں لے گئے خیر یہ ہر جیتنے والے کی مرضی ہوتی ہے وہ کچھ تبدیلیاں تو کرتے ہی ہیں اپنی انفرادیت دکھانے کو، اس مرتبہ منعقدہ تقریب اس لیے بھی مثالی کہی جاسکتی ہے کہ اس میں ہزاروں صحافیوں اور ان کے خاندانوں نے شرکت کی اتنے بڑے مجمع کو سنبھالنا اور انہیں دو وقت کے پر تکلف کھانے تواتر سے فراہم کرنا بڑا کارنامہ ہے اور اس کا سارا کریڈٹ موجودہ منتخب باڈی اور سیکریٹری شعیب خان سمیت مفتی احتشام، عبدالرحمان اور منصف کو جاتاہے ان کے علاوہ بھی پوری ٹیم قابل ستائش ہے جن کی دن رات کی محنت اور نظم کی وجہ سے اتنی کامیاب تقریب منعقد کی جاسکی سچ تو یہ ہے کہ اتنے بڑے مجمع کو سنبھالنا کوئی مذاق نہیں دل گردے کی بات ہے بھائیو، اس تقریب کا انتظار ہر ممبر اور اس کے گھر والوں کو سال بھر رھتاہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم آج کے مشینی دور میں اپنے قریبی دوستوں اور ساتھیوں کو بھی سال بھر کوشش کے باوجود مل نہیں پاتے جبکہ یہ دن ایسا ہوتاہے جب ہم بچھڑوں کے ساتھ نہ صرف مل بیٹھتے ہیں بلکہ ڈھیروں یادیں کرید کر آتش شوق پر گزرے دنوں کی ہنڈیا خوب پکاتے ہیں بعض بوڑھے صحافی (حالانکہ صحافی اور شاعر کبھی بوڑھا نہیں ہوتا) تو صبح سے رات گئے تک کلب میں بچھڑوں سے ملنے کی آس لگائے ڈیرہ جمائے رہتے ہیں یہ ہے اس تقریب کی سب سے اہم انفرادیت آج کی تقریب میں بہتریں اور انتہائی محنتی فوٹو جرنلسٹ اقبال سواتی کے جدید کیمرہ میں قید کیے گئے مہمانوں کی تفصیل معروف اداکار جاوید شیخ، ہمارے سینیر اور انسان دوست بزرگ صحافی ہمایوں عزیز، زندہ دل صفدر بھائی (جگ بھائی) ماضی کے بڑے نامور رپورٹر اور سندھی صحافت کا بڑا نام مجید عباسی سیکریٹری اور آج کی تقریب کے دولہا شعیب خان، صحافی برادری کی سب سے بڑی تنظیم پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی، استاد کرائم رپورٹنگ اور منفرد شاعر اے ایچ خانزادہ، ہر دلعزیز امتیاز خان فاران، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور انگریزی صحافت کے معروف نام طاہر حسن خان، جنرل سیکریٹری اور صحافی رہنمائوں میں نمایاں مقام کے حامل سردار لیاقت کشمیری، نوائے وقت کے معروف رپورٹر اور صحافی رہنما بچل لغاری، روز نامہ جنگ کے چیف فوٹو گرافر شعیب خان، فوٹو جرنلسٹ ناصر خان، چھوٹے قد کا بڑا فوٹو جرنلسٹ گڈوبھائی، کے پی سی کی ہر تقریب میں نمایاں حصہ ڈالنے والے جیےجا برادران جنگ گروپ کے سابق کلچرل رپورٹر اطہر جاوید صوفی، اور کلچرل رپورٹنگ کا ایک اور بڑا نام اور روزنامہ آغاز کے ایڈیٹر وسیع قریشی، قومی اخبار کے کرائم رپوٹر رائو عمران، روزنامہ عوام کے ریاض بھٹی، دی نیوز کے شوکت خٹک اور دیگر دوست احباب شامل ہیں۔(آغاخالد)۔۔