کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور گروپ ) کے کراچی پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2023 میں حصہ لینے کے حوالے سے فیصلہ دستور گروپ کی جنرل کونسل میں کیا جائے گا۔۔دستور گروپ کا اجلاس چیئرمین ناصر محمود کی صدارت میں جمعرات 24 نومبر 22 کو مقامی دفتر میں ہوا جس میں دستور گروپ کے ان ممبرز نے شرکت کی جو کراچی پریس کلب کے ممبر بھی ہیں۔۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے الیکشن برائے سال 2023 پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گزشتہ سال کے الیکشن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔۔اجلاس کے شرکاء نے تنظیم سازی اور ممبر شپ میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کے پی سی کے حالیہ الیکشن میں تنظیم کو اپنے سارے آپشن کھلے رکھنے چاہئیں اور صورتحال کا جائزہ لیتے رہنا چاہئیے۔۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کے پی الیکشن میں حصہ لینے کا معاملہ بہت اہم ہے لہذا اس معاملے کو تنظیم کی جنرل کونسل میں زیر بحث لایا جائے اور بھرپور مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے جس پر تنظیم کا جلد جنرل کونسل اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کراچی پریس کلب کا الیکشن، دستورگروپ کی بیٹھک۔۔
Facebook Comments