karachi press club ka azadi convention

کراچی پریس کلب کا آزادی کنونشن ، پیکا قوانین مسترد

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آزادی کنونشن کے شرکا نے مشترکہ طور پر پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار پر لگنے والی ہر پابندی اور حربہ کا فی الفور خاتمہ کرے۔کنونش کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ  فیک نیوز کی آڑھ میں عامل صحافیوں اور میڈیا ہاسز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔کنونشن میں اس عزم کاا عادہ کیا گیا کہ صحافی برادری سول سوسائٹی اور تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ ملکر پیکا اور اس طرح کے تمام قوانین کے خلاف قانون اور جمہوری دائرہ میں رہتے ہوئے ہر مکن جد و جہد جاری رکھی جائے گی۔کنونش میں مطالبہ کیا گیا کہ سیاسی جماعتیں اس بات کا بھی عہد کریں کہ جب وہ برسر اقتدار آئیں گی تو پیکا سمیت تمام کالے قوانین کو ختم کریں کی۔شرکاء نے میڈیا مالکان اور میڈیا ہاؤسز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کی بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، جبری برطرفیوں کا سلسلہ فی الفور بند کریں اور ملازمین کے واجبات فوری ادا کریں۔تمام میڈیا ہاؤسز مالکان اپنے ملازمین کے لئے میڈیکل سہولت کو یقینی بنائیں۔کنونشن کے شرکاء نے متنبہ کیا کہ میڈیا مالکان اور میڈیا ہاؤسز نے ورکرز مخالف پالیسی تبدیل نہ کی تو پریس کلب تمام صحافی برادری کے ساتھ مل کر ایک منظم تحریک کا آغاز کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں