شہید صحافی جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کی عدم گرفتاری، غیر اعلانیہ سنسر شپ، صحافیوں کی جبری برطرفی اور معاشی قتل کے خلاف سندھ بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ، قاتلوں کی گرفتاری کے لیے زبردست نعرے بازی کی گٸی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سندھ ایکشن کمیٹی کی کال کراچی یونین آف جرنلسٹسکی ایڈھاک کمیٹی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور صحافیوں کے حقوق اور شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر پی ایف یو جے کے ناٸب صدر خورشید عباسی خازن لال اسد پٹھان اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سردار لیاقت کے یوجے ایڈھاک کمیٹی کے چیٸرمین امتیاز خان فاران کراچی پریس کلب کے ناٸب صدر رشید میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ھوٸے کہاکہ پانچ ماہ سے ملک بھر کے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لٸے سراپاٸے احتجاج ھیں لیکن یقین دھانیوں کے باوجود حکومت اوراس کے ماتحت ادرارے ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ھیں جس کے باعث ملک بھر میں صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں، میڈیا ھاٶسز سے جبری برطرفیاں کرکے قلم کے مزدوروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، انھوں نے کہا کہ 159 دن پہلے ہماری صحافی ساتھی جان محمد مہر کا قتل ہونے کے بعد قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا رہا، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان تاحال آزاد ہیں اور پولیس اپنی روایتی خاموشی برقرار رکھے ہوئے ہے۔5 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا مگر نگران سندھ حکومت شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہمیں مسلسل لارے لپے دے رہی ہے ۔ ہم واضع کرتے آرہے ہیں کہ شہید جان محمد کےکیس کو روایتی نہ سمجھا جائے ہم اپنے بھائی کا خون ہرگز رائیگاں نہیں ہونے دیں گے جب تک مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ آج کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی سندھ ایکشن کمیٹی نے 25 جنوری کو احتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے،جس کے بعد آٸندہ کے لاٸحہ عمل کا اعلان کیا جاٸے گا جس میں لانگ ۔ٹرین مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا بھی کیا جاٸے گا احتجاجی مظاہرے میں ممبر ایف ای سی.جاوید چوھدری اراکین ایڈھاک کمیٹی ارشاد کھوکھر۔ ھارون خالد سی آر اے کے رہنماٶں سمیت کے یوجے کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
کراچی پریس کلب کے باہر کے یوجے کا احتجاج۔۔
Facebook Comments