karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

کراچی پریس کلب عمران جونیئر کے ساتھ کھڑا ہے۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری رضوان بھٹی  اور دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب کے ممبر صحافی علی عمران جونیئر کے خلاف بول نیوز کی جانب سے عدالت میں کمپلین اور وارنٹ گرفتاری جاری کروانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاؤس اور صحافیوں کے درمیان چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی پہلے سے مشکلات کا شکار پیشے کے لئے مزید مشکلات میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔۔صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ملک کی کی سیاست پر رپورٹنگ اور تجزیہ کرنا چاہیئے مگر اس سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ کراچی پریس کلب نے کہا کہ علی عمران  جونیئر کراچی پریس کلب کا ممبر ہے اس حوالے سے ہم ہر فورم پر زیادتی اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں گے، یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بول نیوز پر جب برا وقت آیا تھا ، کراچی پریس کلب بول نیوزکے ساتھ کھڑا تھا اسی طرح کراچی پریس کلب علی عمران جونیئر کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ۔۔آزادی اظہاررائے کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں