karachi press club iftar sirf 80 rupay ki

کراچی پریس کلب، افطار صرف 80 روپے کی۔۔ 

کراچی پریس کلب میں ماہ رمضان کے دوران کینٹین سروس سے  متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک میں دوپہرکے اوقات  میں کینٹین سروس صرف ممبران کو فراہم کی جائے گی۔رمضان المبارک میں دوپہر میں کینٹین سروس صرف  کیفے ٹیر یا اور فیملی  ہال میں فراہم کی جائے گی۔ممبر کے لئے کلب میں افطار کے نرخ 80  روپے  جبکہ کلب   گیسٹ  کے افطار  نرخ 100 روپے  مقرر کیے گئے ہیں۔پارسل افطار کے نرخ     160 روپے ہیں ۔ پارسل افطار کے لیے ایک دن قبل  آگاہ کرنا لازمی ہے۔ فی ممبر پانچ  سے زیادہ پارسل افطار فراہم نہیں کی جائے  گی۔افطار کی بکنگ دوپہر 3 بجے تک لازمی کروائیں اس کے بعد افطار کی  بکنگ نہیں کی جائے گی۔افطار کی بکنگ  کے لیے  0327-2499613پر کال یا واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں   ۔افطار کی بکنگ  کے لیے ممبر کی کینٹین سروس  بحال ہونا لازمی ہے۔بکنگ کرواتے وقت ممبر اور نان ممبر یا گیسٹ کی تعداد واضح طور پر  لکھوائیں۔پانچ سے زائد افراد کی بکنگ افطار پارٹی میں شمار ہوگی اس کی بکنگ ایک روز قبل کروانی ہوگی۔رمضان میں ہر دن ایک افطار  پارٹی کی  بکنگ  ہوگی۔ ایک سے زائد افطارپارٹیوں کا انتظام  نہیں کیا جائے گا۔کلب میں افطاری کے لیے جگہ کا تعین  کلب اسٹاف سہولت  اور دستیاب جگہ  کے  مطابق  کرے گا۔کسی  بھی شکایت کی صورت میں کینٹین منیجر سے رابطہ کریں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں