کراچی پریس کلب، فٹنس اینڈ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح

سندھ کے نگراں وزیراطلاعات و صدر آرٹس کونسل کراچی  محمد احمد شاہ اور مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب پر ”عبدالماجد خان فٹنس اینڈ اسپورٹس کمپلیکس” کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ، کراچی پریس کلب صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمداور سینئر صحافی طاہر صدیقی نے گفتگو کی جبکہ اراکین کراچی پریس کلب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نگراں وزیر اطلاعات صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ میں پریس کلب کے سینئر ممبران کے ساتھ پریس کلب پر بیٹھا کرتا تھا، کمال کے لوگ تھے، 1981ءمیں ہم جامعہ میں تھے،اس کے بعد میں نے پریس کلب آنا شروع کیا، پریس کلب بہت اوپن جگہ تھی، یہاں علمی و ادبی شخصیات کی بیٹھک لگا کرتی تھی، جتنا اس کلب کا مفاد آپ سب کو عزیز ہے اتنا مجھے بھی ہے، میرا کراچی پریس کلب سے 42سال پرانا تعلق ہے، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ مزدور صحافی اور خواتین کے مسائل پر کام ہو، وزیراعلیٰ سندھ بھی کراچی پریس کلب ضرور آئیں گے، صحافیوں کو جو بھی مسائل ہیں مجھے بتائیں ان کو مل کر حل کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہیلتھ گرانٹ ایمرجنسی فنڈز میں صرف ستاون لاکھ روپے باقی ہیں، آرٹس کونسل کو جس دن اطلاع ملتی ہے کہ کوئی بیمار ہے اسی دن اس کی مدد کرتا ہے، جب آپ کی ٹیم کا کپتان مضبوط ہو تو کام کرنے میں مزا آتا ہے، ہمارے پاس دو مہینے کا وقت ہے اس دوران کوشش ہے کہ صحافیوں کے مسائل حل کرائیں۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سر بازی نے کہاکہ کراچی پریس کلب کو آج جو اعزاز حاصل ہے اس کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ جم جس شخصیت کے نام پر ہے اور جس نے اس کا افتتاح کیا ہے دونوں ہی ہمارے لیے قابل احترام ہیں، احمد شاہ فن وثقافت کے ذریعے اس بیمار معاشرے کو صحت یاب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، احمد شاہ نے جس طرح پوری دنیا میں پاکستان کے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کام کیا ہے قابل ستائش ہے،سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کے عہدے داران کی طرف سے احمد شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، صحت اور فٹنس زندگی کا اہم حصہ ہے، اپنے ممبرز کے لیے کراچی پریس کلب اہم اقدامات کرتا آ رہا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ممبران کی صحت کا بھرپور خیال ہے، اسی ضمن میں آج اس فٹنس اور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا جا رہا ہے، کراچی پریس کلب اپنے سینئر ممبران کو یاد رکھتا ہے، اس اسپورٹس کمپلیکس کا نام پریس کلب کے سینئر ممبر اور ڈان اخبار کے صحافی عبد الماجد کے نام پر رکھا گیا ہے، سینئر صحافی طاہر صدیقی نے کہاکہ کراچی پریس کلب اور ہمارے ڈونرز کی مدد سے اس جم اور اسپورٹس کمپلیکس کا قیام عمل میں آیا ہے، مرتضیٰ وہاب نے سب سے پہلے دو ٹریڈ ملز کی ڈونیشن دی جبکہ کمشنر کراچی، سابق وزیر تعلیم سردار شاہ اور مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار رحیم نے جم کے سامان کا بیڑا اٹھایا، 21سال سے 60سال سے اوپر کے افراد کو چہل قدمی ضرور کرنی چاہیے، جم 4چار بجے سے رات 12بجے تک اور صبح 8سے 11بجے تک کھلا رہے گا۔پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد احمد شاہ، سابق مسٹر سندھ سعید جمیل ، طاہر صدیقی اور سلیمان سعادت خان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں