دستور گروپ کے ہم خیالوں کے پہلے باضابط اجلاس میں کراچی پریس کلب الیکشن میں حصہ لینے کے لئیے جرنلسٹس پینل کی توثیق کر دی گئی،کراچی پریس کلب میں ہونے والے دستور گروپ کے ہم خیالوں کے اجلاس کی صدارت سابق سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اور ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ ناصر محمود نے کی۔۔اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر فرخ سعید خواجہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس پینل غیر سیاسی اور غیر جماعتی بنیادوں پر کراچی پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لے گا جو صرف صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے صحافیوں کی مفادات کا تحفظ کرے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کلب کے ہم خیال ممبرز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئیے بیٹھک کی جائے گی تاکہ جرنلسٹس پینل کو روشناس اور فعال کیا جا سکے۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس پینل کے پلیٹ فارم سے ہم نئی پر عزم اور نوجوان قیادت لائیں گے تاکہ وہ کلب ممبرز اور صحافیوں کی بلا تفریق و امتیاز خدمت کر سکیں۔۔اجلاس کے شرکاء نے صحافی تنظیموں کو کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کے آلہ کار بننے اور ان کے دفاتر سے صحافی تنظیموں کو چلانے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی مدر باڈی کے یوجے دستور کو اس کے دستور کے مطابق چلانے اور دستور کی بالا دستی کا بھی عزم کیا۔۔
