کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے ایک بار پھر کلین سوئپ کرلیا اور 12 نشستوں پر بھر پور کامیاب حاصل کر لی ہے۔ دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 17ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج 28دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 تاشام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل اور آزاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ ہفتہ کی صبح سے شام تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ہے۔ کراچی پریس کلب الیکشن کمیٹی نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ نتائج کے مطابق’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ سے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 560ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ایوب جان سرہندی نے273 ووٹ حاصل کیے۔ دی ڈیمو کریٹس پینل سے نائب صدر کی نشست پر ارشاد کھوکھرپہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔خزانچی کے عہدے پر دی ڈیمو کریٹس کے عمران ایوب 668 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار آفتاب حسین 149ووٹ حاصل سکے ۔سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمد سہیل افضل خان604 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن کے مد مقابل آزاد امیدوار قمر رضوی237 نے ووٹ حاصل کیے۔ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس کے محمد منصف 688و وٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ ان مد مقابل آزاد امیدوار سعید انور خان بونیری 119ووٹ حاصل کر سکے۔اسی طرح دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستوں پر اپنے مدمقابل آزاد امیدواروں کو کلین سوئپ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالحفیظ بلوچ نے741 ووٹ،کفیل احمد733 ووٹ ، میمونہ صدیقی (مونا صدیقی)722ووٹ، محمد فاروق 722ووٹ،حماد حسین719 ووٹ، منظور شیخ682 ووٹ اورقاضی محمد یاسر679 نے ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔جبکہ آزاد امیدوار سید عتیق احمد 261ووٹ اور قاضی ناصر الدین138 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 1507 میں سے 871 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958 میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔
کراچی پریس کلب الیکشن، ڈیموکریٹس کا کلین سوئپ۔۔۔۔
Facebook Comments