کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے پی ایف یو جے (دستور)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے نومنتخب صدر حاجی نواز رضا ،سیکرٹری اے ایچ خانزادہ ،اسسٹنٹ سیکرٹری عامر لطیف ،خازن حامد ریاض ڈوگر اور دیگر عہدیداروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے فروغ اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔صحافی تنظیموں میں جمہوری انداز سے انتخابات جمہوری رویوں کے پروان چڑھنے کا واضح ثبوت ہے۔ پی ایف یو جے (دستور)نے ہمیشہ کی طرح اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی تنظیموں کا میڈیا کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور ترقی میں کلیدی کردار ہے، اہل صحافت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور صحافتی آزادی کیلئے گراں قدر جدوجہد کی ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان میں صحافت مشکل دور سے گزر رہی ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں ماضی کی طرح نبھاتے ہوئے صحافیوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)