karachi police office ke bahir aaj dharne ka aelan

کراچی پولیس آفس کے باہر آج دھرنے کا اعلان۔۔

سی آر اے کی مجلس عاملہ کا اجلاس کراچی پریس کلب میں ہوا جس میں صدر سی آر اے رائو عمران اشفاق جنرل سیکریٹری طحہ عبیدی نائب صدر عامر مجید رکن مجلس عاملہ اکرم قریشی  فیاض یونس مطلوب بیگ سالک شاہ فیضان جلیس کے علاوہ سینٹر ممبران نے شرکت اجلاس میں صحافی اطہر متین کے خلاف جرنلسٹ جوائنٹ ایکشن کی احتجاجی مہم جسٹس فار اطہر متین میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا قبل ازیں ایکشن کمیٹی اور صحافی اطہر متین کی فیملی کے ہمراہ حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دیئے گئے الٹی میٹم کے ختم ہونے کے بعد شارع فیصل گورا قبرستان کے قریب کراچی پولیس آفس کے باہر منگل (آج) دوپہر دو بجے صحافتی تنظیمیں احتجاجی دھرنا دیں گی بدھ کی دوپہر دو بجے کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیا جائے کمیٹی نے تین نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی تیار کیا گیا ہے جس کی منظوری تک احتجاج جاری ریے گا سی آر کی باڈی نے فیصلہ کیا پولیس کی تشہیری خبروں اور پولیس کی تقاریب کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں